یہ پتھر دل انجانے لوگ
کیا سمجھیں گے میرے دل کا روگ
ہو کے ساری دنیا سے بے خبر
مجھے تیرے نام کے طعنے دیتے ہیں لوگ
اپنی ہی خصلتوں میں کھو کر
پھر کیا کیا رنگ بدلتے ہیں لوگ
جھوٹی تمنا دل میں لیے
در در کی خاک چھانتے ہیں لوگ
دے کر مجھ کو لہو کے آنسو
پھر بوند بوند پانی کو ترستے ہیں لوگ
جابجا کر کےکرن مجھ کو رسوا
پھر بن بیٹھے تماشائی لوگ
کرن شہزادی
No comments:
Post a Comment